وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین کی نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
امید ہے کہ نو منتخب سینیٹرز جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، صدر ممنون حسین، فوٹو:فائل

امید ہے کہ نو منتخب سینیٹرز جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، صدر ممنون حسین، فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے نو منتخب سینیٹرز کو اپنے پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور توقع ہے کہ سینیٹرز ملکی ترقی میں بھرپور اپنا کردارادا کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے بھی نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے جس میں ان کا کہنا تھا امید ہے کہ نو منتخب سینیٹرز جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔