کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان، فوٹو:فائل

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان، فوٹو:فائل

 کراچی: بلوچ پاڑہ میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران 2 رینجرز اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران فائرنگ سے 2 اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونےوالےدہشت گردوں میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ  کا انتہائی اہم کمانڈر اورنگزیب عرف اورنگ اپنے تینوں ساتھیوں سمیت مارا گیا جو کہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔