گیل کو بھارت کے خلاف ون ڈے سنچری اسکورکیے9برس بیت گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 6 مارچ 2015
کرس گیل نے آخری مرتبہ 2006 میں یہ بھارت کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ فوٹو فائل

کرس گیل نے آخری مرتبہ 2006 میں یہ بھارت کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ فوٹو فائل

پرتھ: ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کو بھارت کیخلاف ون ڈے سنچری اسکور کیے 9 برس بیت گئے۔

انھوں نے آخری مرتبہ 2006 میں یہ اعزاز پایا تھا، تب سے اب تک بلوشرٹس کیخلاف 19 اننگز میں23.68 کی اوسط سے 450 رنز بنائے ہیں، سات مرتبہ گیل دوہرے ہندسے میں نہیں پہنچ پائے اور اس میں سے بھی چار بارصفر پر آئوٹ ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کیخلاف اپنے ابتدائی 17 ایک روزہ میچز میں انھوں نے 45.29 کی اوسط سے 770 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 2 ففٹیز شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔