ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

ایکسپریس رپورٹ  جمعـء 6 مارچ 2015

لاہور / رحیم یارخان: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق3 میں سے ایک سوال کا درست جواب دے کر لاہور کے حماد شاہد نے ٹوسٹراور کوئٹہ کے عمر خان اچکزئی نے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق ایک سوال کا درست جواب دے کرجوسر بلینڈر جیت لیا۔ لاہور میں بیورو چیف ایکسپریس نیوز محمد الیاس اور کوئٹہ میں ایکسپریس کے اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ تنویر احمد نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/Prize1.jpg

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے‘‘ اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔