بھکرمیں (ن) لیگ کے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی پر فائرنگ

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 6 مارچ 2015
ولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھکر: پیالہ چوک کے قریب مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے اور سابق صوبائی وزیر رشید اکبرخان نوانی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر میں پیالہ چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نےرشید اکبر خان نوانی پر فائرنگ کی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حملہ آوروں نے سابق ایم این اے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک جگہ سے تعزیت کرکے واپس آرہے تھے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔