جیکی شروف بیٹے ٹائیگر کےساتھ فلم میں کام کے لیے بے تاب

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مارچ 2015
اچھے اسکرپٹ کا انتظار کر رہا ہوں جس میں ہم ساتھ کام کر سکیں،جیکی شروف۔ فوٹو: اے ایف پی

اچھے اسکرپٹ کا انتظار کر رہا ہوں جس میں ہم ساتھ کام کر سکیں،جیکی شروف۔ فوٹو: اے ایف پی

ممبئ: بالی وڈ اداکار جیکی شروف اپنے بیٹے اور بالی وڈ کے ابھرتے ہو ئے اداکار ٹائیگر شروف کےساتھ کام کر نے کے لیے بے تاب ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی شروف کا کہنا ہے کہ وہ اچھے اسکرپٹ کا انتظار کررہے ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کام کر سکیں جس کے لیے وہ بہت زیادہ بے تاب بھی ہیں۔ جیکی شروف نے فلم نگری میں تیزی سے قدم جمانے والے اپنے بیٹے کی صلاحیتوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرشروف جلد فلم انڈسٹری میں بڑا نام کمائے گا اور اس کی اداکاری قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ جیکی شروف آخری بار فلم “ہیپی نیو ائیر” میں نظر آئے تھے جبکہ وہ نئی فلم “ڈرٹی پالیٹکس” میں بھی اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔