وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیررچرڈ اولسن کی ملاقات

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مارچ 2015
ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،فوٹو فائل

ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جہاں خطے میں امن و امان کی صوتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا دوسری جانب ملاقات میں افغان طالبان سے مذاکرات پربھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیررچرڈ اولسن نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے حالیہ دورہ امریکا کودونوں ممالک کے لیے نہایت کامیاب قراردیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے امریکا میں کانفرنس کا انعقاد قابل ستائش ہے۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔