کراچی میں عدالت نے سزائے موت کے 2 مجرموں کا صلح نامہ مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مارچ 2015
 عدالت نے 23 فروری کو مجرم فیصل اور افضل  کے بلیک وارنٹس جاری کر کئے تھے، فوٹو:فائل

عدالت نے 23 فروری کو مجرم فیصل اور افضل کے بلیک وارنٹس جاری کر کئے تھے، فوٹو:فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے دو مجرموں کے جاری ہو نے والے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم فیصل اورافضل کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے مجرمان اور لواحقین کے درمیان صلح نامہ کو بھی مسترد کردیا۔  عدالت نے 23 فروری کو مجرم فیصل اور افضل  کے بلیک وارنٹس جاری کر کئے تھے جب کہ ایک ملزم کاشف دوران ٹرائل ہلاک ہوگیا تھا۔

ملزمان نے 2 مارچ کو  سندھ ہائی کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر  عدالت عالیہ نے ان کے ڈیتھ وارنٹ 5 دن کے لئے معطل کردیئے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 1998میں چوری کی واردات کرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔