پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں بریک تھرونہیں ہوا،سرتاج عزیز

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مارچ 2015
آرمی پبلک اسکول پرحملے کی تحقیقات سے متعلق افغانستان اورپاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے، سرتاج عزیز، فوٹو:فائل

آرمی پبلک اسکول پرحملے کی تحقیقات سے متعلق افغانستان اورپاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے، سرتاج عزیز، فوٹو:فائل

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان سے کوئی بریک تھرونہیں ہوا تاہم معاملات آگے بڑھے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کےدورہ پاکستان سے بریک تھرو نہیں ہوا تاہم معاملات آگے بڑھے ہیں جس سے مستقبل کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پرحملے کی تحقیقات سے متعلق افغانستان اورپاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے جب کہ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک میں تعاون کی فضا بہتر ہوئی ہے، مشیر خارجہ  نےبتایا کہ چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان نہیں آئیں گے تاہم ان کا دورہ پاکستان ملتوی نہیں ہوا ہے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔