زرین خان فلم ’’ہیٹ اسٹوری 3‘‘ میں کرن سنگھ گروور کی ہیروئن ہوں گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 مارچ 2015

ممبئ: بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کو سیکوئل فلم ’’ہیٹ اسٹوری 3 ‘‘ میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں ان دنوں خبر گردش کر رہی ہے کہ ’’ہیٹ اسٹوری ‘‘ کی تیسری فلم کے لیے اداکارہ زرین خان کے ساتھ شرمن جوشی‘ کرن سنگھ گروور کو انھی کرداروں میں لیا جا رہا ہے۔ اس نئی سیکوئل فلم کا نام بھی ’’ ہیٹ اسٹوری 3 ‘‘ رکھا گیا ہے اور پہلی فلموں کی طرح اس فلم کی کہانی بھی جذباتی اور تھرلر ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق شرمن جوشی اور زرین خان اس فلم میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ کرن سنگھ گروور کو فلم کے تیسرے مرکزی کردار کے لیے کہا گیا ہے اور وہ اس فلم میں گرے شیڈز کے ساتھ نظر آئیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نئی سیکوئل فلم ’’ہیٹ اسٹوری 3 ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس 2015ء کے وسط میں کیا جا ر ہا ہے۔

فلم ’’ہیٹ اسٹوری 3 ‘‘ کو نکھل پانڈے ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پہلی فلم ’’ہیٹ اسٹوری ‘‘ میں نکھل ڈویڈی اور گلشن ڈویش پھر دوسری فلم میں بھنوشالی اور سوشانت سنگھ کا ساتھ تھا اور اب تیسری فلم میں کرن سنگھ گروور اور شرمن جوشی اداکارہ زرین خان کے ساتھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔