تینوں خانزکوفلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنا مشکل ہے،فرح خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 مارچ 2015
شاہ رخ، عامر اور سلمان کو اکھٹے کاسٹ کر کے میں ایک دن خوش نصیب کہلاؤں گی۔فرح خان فوٹو : فائل

شاہ رخ، عامر اور سلمان کو اکھٹے کاسٹ کر کے میں ایک دن خوش نصیب کہلاؤں گی۔فرح خان فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ کو ’’ میں ہوں ناں ‘‘ اور ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی فرح خان نے انڈسٹری کے خانز( شاہ رخ، سلمان اور عامر) کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا ایک مشکل کام قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب فرح خان سے تینوں خانز کو ایک فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا توفرح نے اس کام کو نہایت مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ وہ شاہ رخ، سلمان اورعامرکی بہت اچھی دوست ہیں، تاہم وہ انھیں ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتیں اور نہ ہی اس کی حامی نہیں بھرسکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے8 سال پہلے تنیوں خانز کو فلم ’’ اوم شانتی اوم ‘‘ کے ایک گانے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امکانات کم ہیں لیکن کسی نہ کسی دن وہ تینوں خانز کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر کے خوش نصیب کہلائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔