’’کو انٹیکو‘‘ میں ایجنٹ بننے پر خوش ہوں ،پریانکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 مارچ 2015
اپنی تخلیقی صلاحیت کو ہمیشہ چیلنج کرنے کے لئے مختلف کرداروں کو ادا کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں،پریانکا فوٹو : فائل

اپنی تخلیقی صلاحیت کو ہمیشہ چیلنج کرنے کے لئے مختلف کرداروں کو ادا کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں،پریانکا فوٹو : فائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی این بی سی کی مشہور ڈرامہ سیریز’’کو انٹیکو‘‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔

پریانکا کا کہنا ہے کہ بطور اداکارہ میں اپنی تخلیقی صلاحیت کو ہمیشہ چیلنج کرنے کے لئے مختلف کرداروں کو ادا کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں، جب کیلی لی نے اس ڈرامہ سیریز کےلئے کہا تو میں بہت خوش ہوئی۔

مذکورہ فلم کے پروڈیسر مارک گورڈن، جوش سیفرن اور نیک پیپر ہیں۔ اس ڈرامہ میں ریاست ورجینیا کے کوا انٹیکو بیس میں ایف بی آئی کے اہلکاروں کی تربیت اور وہاں نوجوان ایجنٹوں کو پیش آنے والے حالات دکھائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔