سینیٹ الیکشن میں ندیم افضل چن کو ووٹ دینے والے لیگی اراکین کا سراغ لگایاجائے، شہباز شریف

آن لائن  ہفتہ 7 مارچ 2015
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو کس نے ووٹ دیے ہیں اور افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے، شہبازشریف۔  فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو کس نے ووٹ دیے ہیں اور افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے، شہبازشریف۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ کے دوران پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے باغی ارکان کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کوشہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنما کو ہدایت کی کہ تحقیقات کی جائے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے دوران کس نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو کس نے ووٹ دیے ہیں اور افضل چن کو اضافی ووٹ کیسے پڑے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ باغی ارکان کا سراغ لگانے کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جائے اور ایک ہفتے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔