ایران کا اسرائیل کو تباہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جواد ظریف

اے پی پی  ہفتہ 7 مارچ 2015
اسرائیل کی موجودہ حکومت ایران کے لیے سنگین خطرہ ہے، جواد ظریف۔۔فوٹو: فائل

اسرائیل کی موجودہ حکومت ایران کے لیے سنگین خطرہ ہے، جواد ظریف۔۔فوٹو: فائل

واشنگٹن: ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل کو تباہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے اسرائیلی وزیر اعظم کے کانگریس سے خطاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو تاریخ کا ایک بار پھر مطالعہ کریں، ان کو معلوم ہوجائے گا کہ ایرانی بادشاہوں نے 3 بار یہودیوں کو بچایا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات کو قابل افسوس قرار دیا اور کہا کہ وہ اس قوم پر الزامات عائد کرر ہے ہیں جس نے 3 بار یہودیوں کو بچایا۔ جاوید ظریف نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی بادشاہ سائرس اعظم اور دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کو بچایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں مقیم یہودیوں کی تعداد 20ہزار سے زائد ہے اور ان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی بھی حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔