لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے گھی کے بحران پر وضاحت طلب کرلی

ویب ڈیسک  پير 16 مارچ 2015
گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد پنجاب میں گھی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد پنجاب میں گھی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب میں گھی کے بحران کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کو طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب میں گھی کے مصنوعی بحران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کی تو گھی مافیا نے صوبے میں مصنوعی بحران پیدا کر دیا جس سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت بھی اس مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ڈی سی او لاہور اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کو 27 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔