بنگلہ دیش میں علیم ڈار کا پتلا نذرآتش، کونسل سے شکایت کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 20 مارچ 2015
ناقص امپائرنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی جائے گی، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ناقص امپائرنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی جائے گی، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بھارت سے شرمناک شکست کے بعد بنگلہ دیش میں شائقین نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ناکامی کا ملبہ امپائرنگ پر ڈالا جارہا ہے۔

ڈھاکا یونیورسٹی کے علاقے میں احتجاج کے دوران کوارٹر فائنل کے فیلڈ امپائر علیم ڈار کا پتلا بھی جلایا گیا، سوشل میڈیا پر امپائرز کے رویے کو متعصبانہ قرار دیا گیا۔ شائقین کو غصہ روہت شرما کو آؤٹ قرار نہ دینے پر تھا، اس کے علاوہ دھون کے متنازع کیچ پر بھی اعتراض سامنے آیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ناقص امپائرنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 109 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔