ڈیجیٹیل تھرماس؛ جو کافی اور چائے کی گرمی سے موبائل فون کی بیٹری بھی چارج کرے

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
’ہاٹ پاٹ 1200‘‘ نامی اس تھرماس کی قیمت 60 یورو ہے فوٹو: فائل

’ہاٹ پاٹ 1200‘‘ نامی اس تھرماس کی قیمت 60 یورو ہے فوٹو: فائل

فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر ہینوور میں گزشتہ ہفتے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات اور اختراعات پیش کی گئیں جن میں ایک ایسا تھرماس بھی شامل تھا جو چائے اور کافی کو گرم رکھنے کے علاوہ موبائل فون کی بیٹری کو چارج بھی کرسکتا ہے۔

’’سی بیٹ 2015 ‘‘ کے نام سے ہونے والی نمائش میں برقی اور گھریلو مصنوعات بنانے والے بین الاقوامی ادارے ’’ٹیرا ٹیک کمپنی‘‘ کی جانب سے پیش کئے ڈیجیٹل تھرماس میں ناصرف گرما گرم چائے اور کافی اپنے ساتھ لے جا سکتی ہے بلکہ یہ بوقت ضرورت موبائل فون کی بیٹری بھی چارج کرسکتا ہے۔

’’ہاٹ پاٹ 1200‘‘ نامی اس تھرماس آئی فون یا اینڈرائڈ فون کو چارج کرنے کے لئے ’’یو ایس بی‘‘ پورٹ موجود ہے۔ تھرماس میں 80 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت والا مشروب بھرا جاتا ہے تو یہ مشروب کی حدت سے بجلی پیدا کرتا ہے جس سے بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے اس تھرماس کی قیمت بھی انتہائی مناسب یعنی 60 یورو مقرر کی ہے جب کہ اس کی مالیت پاکستان کرنسی میں 6ہزار 600 بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔