کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا بیرئیرز کے خلاف آپریشن

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2015
رینجرز نے عوام کو شہر میں لگائے گئے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی تھی فوٹو: فائل

رینجرز نے عوام کو شہر میں لگائے گئے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی تھی فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بیرئیر اور رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز نے تین ہٹی، مارٹن کوارٹرز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے بیرئیر اور وہاں موجود رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ رینجرز نے عوام کو شہر میں لگائے گئے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔