اسلام آباد میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی، پولیس  فوٹو: فائل

مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی، پولیس فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ مارگلہ کے علاقے جی ایٹ فور پہنچی جہاں ایک گھر سے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے جس میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔