امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
ریاست اوکلا ہاما میں 78 ہزارجب کہ آرکنساس میں 3 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔فوٹو: فائل

ریاست اوکلا ہاما میں 78 ہزارجب کہ آرکنساس میں 3 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔فوٹو: فائل

اوکلاہاما: امریکی ریاستوں آرکنساس اور اوکلاہاما میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان تلسا اور اوکلاہاما شہر میں ہوا ہے۔ تلسا میں ہزاروں افراد نے شہر کے ہوائی اڈے میں پناہ لے رکھی ہے جب کہ اوکلاہاما میں بگولوں کے بعد ہونے والی طوفانی بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی بند کردیےگئے ہیں۔ ریاست آرکنساس میں بھی صورت حال صورتحال انتہائی خراب ہے، دونوں ریاستوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں  اب تک ایک شخص ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ قبل گزشتہ برس بھی طوفانی بگولوں نے امریکی ریاستوں کنساس اور میسوری میں زبردست تباہی مچائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔