پریانکا نے اپنی ناکامی کی وجہ کنگنا رناوت کو قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
ہار سے شدید نفرت ہے، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، فوٹو:فائل

ہار سے شدید نفرت ہے، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیشنل ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ کنگنا راوت کو مبارکباد دینے کے ساتھ اپنے ایوارڈ نہ جیتنے کی وجہ کنگنا کی فلم ’’کوئن‘‘ کو ہی قرار دیا ہے۔

سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ’’کوئن‘‘ پر نیشنل ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی  جب کہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہار سے شدید نفرت ہے اور اگر وہ یہ نیشنل ایوارڈ حاصل نہ کرسکی ہیں تو اس کی وجہ کنگنا کی فلم کوئن ہی ہے۔

واضح رہے کہ بہترین اداکارہ کے لیے ایوارڈ کے لیے پریانکا چوپڑا کو بھی’’ میری کوم‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم کنگنا کی فلم کوئن سب پر سبقت لے گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔