بدلتی رُت کے رنگ ملبوسات پر کھلنے لگے

قیصر افتخار / جاوید یوسف  اتوار 29 مارچ 2015
رنگوں کی برسات عورت کی شخصیت کو مزید نکھار دیتی ہےماڈل : مریم شہوار / ڈریسز: لال اور دھانی ۔  فوٹو : ایکسپریس

رنگوں کی برسات عورت کی شخصیت کو مزید نکھار دیتی ہےماڈل : مریم شہوار / ڈریسز: لال اور دھانی ۔ فوٹو : ایکسپریس

بہار کی آمد آمد ہے ، باغوں میں رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو سے فضا اور ماحول اتنا دلکش اورسحر انگیز ہوجاتا ہے کہ ہر کوئی اس کی طرف کھینچا چلا آتا ہے۔

اس رُت کی صبحیں روشن ، شامیں خنک اور راتیں جھلملاتے ، مسکراتے تاروں سے سجی ہوتی ہیں ۔ اس رت میں خواتین بھی ہلکے پھلکے اور کھلتے رنگوں کے کپڑے بنانا اور پہننا پسند کرتی ہیں ۔

رنگوں کی یہ برسات ہر عمر کی عورت کی شخصیت کو مزید نکھار دیتی ہے ۔ ایکسپریس سنڈے کے زیرنظر شوٹ میں ماڈل مریم شہوار نے بھی موسم گرما اور بہار کی مناسبت سے ڈیزائن کردہ ڈریسز زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

مریم شہوار کا کہنا ہے کہ موسم بدلنے اور کھلنے کے دن بہار کہلاتے ہیں اور یہی موقع ہوتا ہے جب سرسوں پر جوبن آتا ہے اور فضا اس کے پیلے پیلے پھلوں سے خوبصورت ہوجاتی ہے۔ میں بھی اسی مناسبت سے ہلکے پھلکے رنگوں کے لباس پہننا پسند کرتی ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔