- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ٹوئٹر پر انوشکا شرما بھارتی شائقین کرکٹ کے نشانے پر
ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں جہاں صف ماتم بچھ گئی وہیں بھارتی شائقین کرکٹ نے بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر خوب طنز کے تیر چلائے۔
بھارتی شائقین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈاسٹار انوشکا شرما کی سڈنی میں موجودگی کو بھارتی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دلچسپ اور غصے سے بھرپور ٹوئٹ کیے جس میں ایک کرکٹ دیوانے کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا دھیان کھیل سے زیادہ کہیں اور تھا جب کہ ایک دل جلے مداح نے کہا کہ ویرات کوہلی کی ایک رنز کی اننگز دیکھنے کے لیے انوشکا شرما سڈنی گئیں جو ان کے سچے پیار کی نشانی ہے۔
بھارتی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ ایک شائق نے ٹویٹ میں یہ تک کہہ دیا کہ انوشکا شرما نے سڈنی جاکر زندگی کی بدترین غلطی کی ہے اوراب انہیں پورا ملک معاف نہیں کرے گا۔ اپنے پیغام میں ایک مداح نے انوشکا کی ہی فلم پی کے کے ڈائیلاگ کی کاپی کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی گولے پر انوشکا کے ساتھ لول ہوگیا جب کہ ایک اور شائق نے بھارتی شکست پر شاعرانہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈھیلے پڑ گئے سب کے تیور اور پٹنے لگے انوشکا کے دیور۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے ڈائریکٹر رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ٹیم کے ہارنے پر خوشی ہےکیوں کہ انہیں کرکٹ سے نفرت ہے اور اس کھیل سے بھی زیادہ نفرت اس سے محبت کرنے والوں سے ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا جب کہ شائقین نے کھلاڑیوں کی تصاویر بھی نذر آتش کردیں جس کےبعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارتی کپتان دھونی کے گھر پر فوجی اہلکار تعینات کیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔