غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کریں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں،سابق صدر، فوٹو:فائل

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں،سابق صدر، فوٹو:فائل

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرے گی اور اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے کیونکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیں کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں جب کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی عہدیداران عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔