ورلڈ ہاکی لیگ، پاک بھارت ٹاکرا 26 جون کو ہوگا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
پول اے میں روایتی حریف ٹیموں کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ، پولینڈ اور فرانس موجود ہیں۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

پول اے میں روایتی حریف ٹیموں کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ، پولینڈ اور فرانس موجود ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی دہلی: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 26 جون کو ہوگا، ٹورنامنٹ 20 تاریخ سے 5 جولائی تک بیلجیئم کے شہر انٹروپ میں شیڈول ہے۔

پول اے میں روایتی حریف ٹیموں کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ، پولینڈ اور فرانس موجود ہیں۔ پول بی میں برطانیہ، میزبان بیلجیئم، ملائیشیا، چین اور آئرلینڈ کو رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 جون کو پولینڈ کیخلاف میچ سے کرے گی، اسی روز بھارتی سائیڈ کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ 24 جون کو گرین شرٹس ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔ایک دن آرام کے بعد 26تاریخ کو بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ ٹیم کو 28 تاریخ کو نسبتاً کمزور حریف فرانس سے مقابلہ کرنا ہے۔ کوارٹر فائنل یکم جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ 3 کو سیمی فائنل اور 5 جولائی کو فیصلہ کن معرکہ شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کو ریو اولمپکس 2016 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت بھی حاصل ہے، ٹاپ چار ٹیمیں دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنلز کیلیے کوالیفائی کرجائیں گی۔ یاد رہے کو ورلڈ ہاکی لیگ کا ایک اور سیمی فائنل راؤنڈ بیونس آئرس میں کھیلا جانا ہے، اس میں بھی 10 ٹیمیں شریک ہیں، یہ مقابلے 3 سے 14 جون تک ہوں گے۔ گروپ اے میں نیدر لینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، کینیڈا اور جاپان جبکہ پول بی میں جرمنی، ارجنٹائن ، اسپین، مصر اور آسٹریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔اسی راؤنڈ سے بھی 4 ٹیمیں دسمبر میں بھارت میں شیڈول فائنلز کیلیے کوالیفائی کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔