طالبان کےساتھ جو زیادتیاں ہوئیں امن کیلیے ازالہ ضروری ہے، اشرف غنی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
 بعض طالبان کی شکایات جائزہیں ،اشرف غنی فوٹو: فائل

بعض طالبان کی شکایات جائزہیں ،اشرف غنی فوٹو: فائل

واشنگٹن: افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے بعض ارکان کی اپنے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اورتشددکے بارے میں شکایات جائز ہیں اور اس کا ازالہ ہے کہ معذرت کا طریقہ ڈھونڈا جائے اورقوم کے زخموں پرمرہم رکھا جائے۔

واشنگٹن میں پیس تھنک ٹینک میں خطاب میں افغان صدرکاکہنا تھاکہ جنوبی افریقہ اور روانڈا نے سچ اورمفاہمت کاکمیشن بنایا تھا۔وہ طریقہ کارصدمے کا شکار قوم کیلیے مجموعی بحالی کا باعث بنا۔اشرف غنی کے مطابق شدت پسندوں کیساتھ امن لازمی ہے کیونکہ بعض طالبان کی شکایات جائزہیں۔

کئی لوگوں کو جھوٹے الزامات میں قیدکیا گیا،ان پر نجی مکانات اور نجی قیدخانوں میں تشددہوا۔آپ لوگوں سے کیسے کہہ پائیں گے کہ آپ شرمندہ ہیں۔اشرف غنی کاکہنا تھاکہ امن کامطلب خون معاف کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔