رنبیر کا کبھی اچھا دوست نہیں بن پایا، رشی کپور

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
میں اپنے والد ’’راج کپور‘‘ سے بہت ڈرتا تھا لیکن رنبیر کے بارے میں نہیں جانتا کہ کہ وہ بھی مجھ سے ڈرتا ہے یا نہیں، رشی کپور  فوٹو فائل

میں اپنے والد ’’راج کپور‘‘ سے بہت ڈرتا تھا لیکن رنبیر کے بارے میں نہیں جانتا کہ کہ وہ بھی مجھ سے ڈرتا ہے یا نہیں، رشی کپور فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے رنبیر کپور کا کبھی اچھا دوست نہیں بن سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اور بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے کبھی اچھے دوست نہیں پائے جس پر انہیں بہت افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کا دوست نہ ہونا کس قدر اچھی یا بری بات ہے یہ وقت بتائے گا تاہم مجھے اس پر ملال ہے۔

اداکار رشی کپور نے کہا کہ میں اپنے والد راج کپور سے بہت ڈرتا تھا لیکن رنبیر کے بارے میں نہیں جانتا کہ وہ بھی مجھ سے ڈرتا ہے یا نہیں کیونکہ ہم کبھی اچھے دوست ہی نہیں بن پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔