پاکستان اور ترکی کے عوام یک جان دو قالب ہیں، شہبار شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
پاکستان اورترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف کی ترک سفیر سے ملاقات۔ فوٹو:فائل

پاکستان اورترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف کی ترک سفیر سے ملاقات۔ فوٹو:فائل

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام یک جان اور دو قالب ہیں۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہورمیں ترک سفیر ایس بابر گرگن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ ترک کمپنیوں کی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے اور پاکستان مستقبل میں بھی ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا  خواہشمند ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔