بنگلادیش میں بھگدڑ مچنے سے 10 ہندو یاتری ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
ہندو یاتری مذہبی تہوار ’انتم اشنان‘ کے غسل کیلئے نارائن گنج کے مقام پر جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو: فائل

ہندو یاتری مذہبی تہوار ’انتم اشنان‘ کے غسل کیلئے نارائن گنج کے مقام پر جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش میں انتم اشنان کی رسم کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 7 خواتین سمیت 10 ہندو یاتری ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد سالانہ مذہبی رسم ’انتم اشنان‘ کے غسل کے لئے نارائن گنج کے مقام پر جمع تھی کہ اچانک بھگدڑ مچنے سے افرا تفری پھیل گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔