یمن کی جنگ میں شرکت ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
کسی کے گھر میں آگ لگائیں گے تو اپنے گھر میں ہی آگ لگ جائے گی، خورشید شاہ فوٹو: فائل

کسی کے گھر میں آگ لگائیں گے تو اپنے گھر میں ہی آگ لگ جائے گی، خورشید شاہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حرب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے یمن کی جنگ میں شرکت کی تو یہ ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان کو یمن کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ میں شرکت ہمیں جلا کر رکھ دے گی، یہ جنگ ہم سب کو تباہ کر دے گی، کسی کے گھر میں آگ لگائیں گے تو اپنے گھر میں ہی آگ لگ جائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے لیکن پتہ نہیں ہم کیوں خاموش رہیں، اس جنگ میں پاکستان کا کردار کشیدگی کو کم کرنے والا ہونا چاہیئے اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔