کینڈی کرش گیم سے لوگوں کو تنگ کرنے والی خاتون قاتلانہ حملے میں زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں، فوٹو:فائل

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں، فوٹو:فائل

ڈبلن: آئرلینڈ میں 47 سالہ خاتون کو کینڈی کرش کھیلنےکے وجہ سے قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس استعمال کرنے والوں میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو’’کینڈی کرش‘‘ گیم سے واقف نہ ہو اور بہت سے لوگ تو اس گیم کے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ نہ صرف خود یہ گیم کھیلتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں اور یہی جرم ایک خاتون پر قاتلانہ حملے کا بھی باعث بن گیا۔

آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون کینڈی کرش کی اس قدر شوقین تھی کہ خود یہ گیم کھیلنے کے ساتھ سماجی حلقے میں شامل اپنے دوستوں کو بھی اکثر اسے کھیلنے کے لیے درخواستیں بھیجتی رہتی تھی۔ خاتون کی جانب سے بار بار کینڈی کرش کی درخواستوں سے تنگ افراد نے خاتون پر حملہ کردیا اور گھر کے باہر اس پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجےمیں خاتون کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔