کراچی کےعلاقے گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا. فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا. فوٹو: فائل

 کراچی: گلشن معمار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان سے قبضے سے اسلحہ وبارود برآمد کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گلشن معمار کے علاقے میں ایک مکان میں کچھ لوگ تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قیادت میں پولیس ٹیم کے کارروائی کی، مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔