انوشکا شرما پر تنقید کے بعد بالی ووڈ اسٹارز ان کے دفاع میں سامنے آگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
انوشکا شرما پر جاہل اور بد تمیز لوگ تنقید کررہے ہیں، رشی کپور،فوٹو:فائل

انوشکا شرما پر جاہل اور بد تمیز لوگ تنقید کررہے ہیں، رشی کپور،فوٹو:فائل

ممبئی: ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما کو کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانوشکا شرما کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا پر تنقید کرنے والوں کی بیوی یا کوئی گرل فرینڈز نہیں جب کہ سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما ایک مدد کرنے والی دوست ہیں اور ان کی بے عزتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اداکاررشی کپور کا کہنا تھاکہ انوشکا شرما پر جاہل اور بد تمیز لوگ تنقید کررہے ہیں ان لوگوں کے کچھ کہنے سے انوشکا کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ اداکارہ دیا مرزا نے ٹوئٹر پر کہا کہ انوشکا شرما پر ہونے والی تنقید ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انوشکا شرما کو شائقین نے ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکست کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔