شاہد کپور نے سر پر سہرا سجانے کی حامی بھر لی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
شاہد کپور نے اپنی منگنی کی افواہوں کی تردید کردی، فوٹو:فائل

شاہد کپور نے اپنی منگنی کی افواہوں کی تردید کردی، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے اپنی منگنی کی خبروں کی تو تردید کردی لیکن ساتھ ہی انہوں نے دولہا بننے کی بھی خوشخبری سنا دی۔

بالی ووڈ اسٹارز سے محبت کی پینگیں بڑھانے کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور نے منگنی  کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں حتمی طور پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میری منگنی طے نہیں ہوئی اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو میڈیا کو ضرور آگاہ کروں گا تاہم دسمبر میں عام سی لڑکی سے شادی کررہا ہوں کیونکہ خود بھی عام سا لڑکا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں شاہد کپور کی  دہلی میڈیکل کالج کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کی افواہیں گرم تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔