الطاف حسین کا آصف زرداری کو فون، سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے حوالے سے اے پی سی بلانے پر اتفاق، اعلامیہ. فوٹو:فائل

مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے حوالے سے اے پی سی بلانے پر اتفاق، اعلامیہ. فوٹو:فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طورپر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جس میں موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورتحال بالخصوص مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے بارے میں بحث کی جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔