عمران نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں کی تھیں، جاوید ہاشمی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 28 مارچ 2015
پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں عمران خان میرے سامنے کرتے رہے ہیں اور میں اس سے اختلاف کرتا رہا ہوں، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں عمران خان میرے سامنے کرتے رہے ہیں اور میں اس سے اختلاف کرتا رہا ہوں، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

ملتان:  سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے میری موجودگی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں کی تھیں۔

عارف علوی کے بیان پر تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل بنایا جائے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جب ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات ہونگی توأصحیح حقائق سامنے آئیں گے اور اس حملے کا جو بھی مجرم ہوگا اسے سزا ملے گی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ عارف علوی اور عمران خان کی ایک ٹیلی فون ٹاک میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے جس کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے بھی یہ گفتگو ٹی وی پر سنی ہے لیکن میں عارف علوی کی بات نہیں دہراتا پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی باتیں عمران خان میرے سامنے کرتے رہے ہیں اور میں اس سے اختلاف کرتا رہا ہوں جبکہ اس گفتگوکو سننے والوں میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، عارف علوی، شیریں مزاری اور دیگر شامل تھے۔

انھوں نے کہا کہ کنٹینر پر یہ پیغام بھی موصول ہوا ایم کیو ایم انہیں سپورٹ کرے گی اور یہ بھی کہا گیا  کہ آصف علی زرداری دھرنوں کے حوالے سے عمران خان کو سپورٹ کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔