رینجرز کابلاول ہاؤس کے اطراف سے بھی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر / خبر ایجنسیاں  ہفتہ 28 مارچ 2015
مہلت ختم ہونے کے چوتھے روز بھی مختلف علاقوں سے بیرئیرز کو ہٹا دیا گیا۔ فوٹو : فائل

مہلت ختم ہونے کے چوتھے روز بھی مختلف علاقوں سے بیرئیرز کو ہٹا دیا گیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ڈی جی رینجرز کے حکم پر شہر میں رکاوڪٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مہلت ختم ہونے کے چوتھے روز بھی مختلف علاقوں سے بیرئیرز کو ہٹا دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے سابق صدر آصف زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہائوس کے اطراف لگے بیریئر ہٹانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

ہوم ڈپارٹمنٹ کیلیے جواب تیار کرلیا گیا ہے،جس میں لکھا گیا ہے کہ کسی کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے یا اہم شاہرائیں یا گلیاں بندکرنے کی اجازت نہیں دے  سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔