منی لانڈرنگ کیس؛ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
دوران سماعت کسٹم حکام کی جانب سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔  فوٹو: فائل

دوران سماعت کسٹم حکام کی جانب سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی جب کہ ملزمہ کی جیل میں ’بی‘ کلاس دینے کی درخواست خارج کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایان علی کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر سخت سیکیورٹی میں کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج چوہدری ممتاز نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کسٹم حکام کی جانب سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایان علی کو بی کلاس دینے کی درخواست خارج کردی گئی۔

دوسری جانب ماڈل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 31 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔