شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
شامیری قبائل 31 مارچ سے 10 اپریل تک جبکہ میر علی سپین وام کے متاثرین 10 اپریل سے 13 اپریل تک اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، پولیٹیکل ایجنٹ  فوٹو: فائل

شامیری قبائل 31 مارچ سے 10 اپریل تک جبکہ میر علی سپین وام کے متاثرین 10 اپریل سے 13 اپریل تک اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، پولیٹیکل ایجنٹ فوٹو: فائل

میرانشاہ: پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں کے متاثرہ قبائل کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا، شامیری قبائل 31 مارچ سے 10 اپریل تک واپس جاسکیں گے جب کہ میر علی سپین وام کے متاثرین 10 اپریل سے 13 اپریل تک اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، متاثرہ خاندانوں کو 35 ہزار روپے فی خاندان بھی دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے باعث شمالی وزیرستان کے لاکھوں افراد نے ملک کے مختلف علاقوں میں پناہ لی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔