ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے وطن واپسی

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی معذرت ظاہر کی، فوٹو:فائل

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی معذرت ظاہر کی، فوٹو:فائل

ممبئی: آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست پر شائقین کی کڑی تنقید کا نشانہ بننے والے کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بھارت پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کی بدترین کارکردگی پر بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سےنہ صرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اداکارہ انوشکا شرما کو تو شائقین نے شکست کا ذمہ دار بھی قرار دیا تاہم ان تمام باتوں کے بعد دونوں چھپ چھپا کر یا علیحدہ واپسی کے بجائے ایک ساتھ وطن واپس پہنچے ۔

آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جب کہ وہاں موجود صحافیوں کی بڑی تعداد نے دونوں شخصیات کو گھیر لیا اور سوال کرنا شروع کردیئے لیکن ویرات اور انوشکا نے ان کے سوالوں کے جواب دینے سے معذرت ظاہر کی تاہم اس دوران ایک حیرت انگیز بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ ویرات کوہلی اس دوران انوشکا شرما کا ہاتھ تھامے رہے اور اسی طرح ایئرپورٹ سے باہر نکلے، ویرات نے گاڑی میں بیٹھنے تک انوشکا کا ہاتھ تھامے رکھا اور وہ انہیں محفوظ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔

واضح رہے کہ  ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے انوشکا شرما کو شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔