چین کا پاکستان سے 1500ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ

این این آئی  اتوار 29 مارچ 2015
چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولتوں پر تسلی کا اظہار کیا۔  فوٹو: فائل

چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولتوں پر تسلی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: چین نے پاکستان سے 1500میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چاول کی خریداری کا معاہدہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی گرین ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے کراچی میں رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔

چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولتوں پر تسلی کا اظہار کیا۔ چینی وفد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔