ریلوے نے اراضی کو تجاوزات سے بچانے کیلیے مارکیٹیں بنانے کی منظوری دیدی

آن لائن  اتوار 29 مارچ 2015
پروجیکٹ کے فیز ون پر تعمیراتی کام 30جون 2015 تک مکمل کر لیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

پروجیکٹ کے فیز ون پر تعمیراتی کام 30جون 2015 تک مکمل کر لیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزارت ریلویز نے ریلویز اراضی کو تجاوزات سے بچانے کیلیے کنسٹرکشن آف ریل مارکیٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پروجیکٹ کے فیز ون پر تعمیراتی کام 30جون 2015 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت ریلویز نے ملک بھر میں تجاوزات مافیا سے واگزار کرائی گئی ریلویز اراضی کو دوبارہ تجاوزات سے بچانے کیلیے کنسٹرکشن آف ریل مارکیٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ پروجیکٹ کے فیز ون پر تعمیراتی کام 30جون 2015 تک مکمل کر لیا جائیگا جس سے ریلویز کو مارکیٹوں کی تعمیر لاگت نکال کر 45کروڑ روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہو گا۔

ریلویز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو ریلویز کے ذیلی اداروں کے حکام نے کنسٹرکشن آف ریل مارکیٹ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی تھی جس کے بعد وزیر نے فیز ون کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز اراضی کو فائدہ مند بنایا جائیگا۔

پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں ملک کے نو بڑے شہروں پشاور، نوشہرہ، مردان، لاہور، کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، پتوکی اور خانیوال میں مارکیٹیں بنائی جائیں گی۔ پروجیکٹ کے تحت ریلویز کے3ذیلی اداروں ریڈیمکو ریل کارپ اور پراکس کو بالترتیب 6شہروں میں 84ہزار اسکوائر فٹ اراضی پر 636شاپس 40ہزار اسکوائر فٹ اراضی پر 98 اور 32ہزار اسکوائر فٹ اراضی پر 54 دکانوں پر مشتمل مارکیٹیں بنانے کا ٹاسک سونپا گیا چند روز میں ٹینڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔