بالی ووڈ خانز میں سے سلمان کو بے حد پسند کرتی ہوں، سنی لیون

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
 خواہش ہے کہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں، سنی لیون۔ فوٹو : فائل

خواہش ہے کہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں، سنی لیون۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں۔

سلمان خان کے پرستاروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے اور وہ نام سنی لیون کا ہے۔ سنی لیون نے اپنی پسندیدگی کا اظہار نئی فلم ’’ایک پہیلی لیلہ‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ بالی ووڈ کے خانز میں سے ان کا پسندیدہ خان کون ہے تو انہوں نے بغیر سوچے فوراً سے سلمان کا نام لیا اور کہا کہ وہ سلمان کو بے حد پسند کرتی ہیں، وہ عظیم انسان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔