ارجن کپور نے رنبیر کپور کو بالی ووڈ کی نئی نسل کا "سپر اسٹار" قرار دے دیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
رنبیر کپور کی فلم کا سب ہی انتظار کرتے ہیں، ارجن کپور فوٹو: فائل

رنبیر کپور کی فلم کا سب ہی انتظار کرتے ہیں، ارجن کپور فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے افق پر جگمگانے والے نئے ستارے ارجن کپور کہتے ہیں کہ بھارتی فلم نگری میں نئی نسل کے سپراسٹار رنبیر کپور ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اپنی ہر فلم میں کچھ نیا کرتے ہیں، وہ اپنے لئے فلموں میں جس طرح کے کرداروں کا انتخاب کررہے ہیں اور اپنے کیرئیر کے لئے خطرات مول لیتے ہیں وہ انہیں بالی ووڈ میں آنے والے ستاروں کی نئی کھیپ سے ممتاز کرتے ہیں، اسی خصوصیت کی بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کے مقابلے میں ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔