مستونگ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک، 6 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے، ایف سی ترجمان  فوٹو: فائل

حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے، ایف سی ترجمان فوٹو: فائل

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے کردگاپ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کارروائی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں ایف سی کے اہلکاروں اور مسلح شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے جنہیں کارروائی میں بازیاب کرالیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔