بھارت میں ہندوؤں نے عجیب الخلقت نوزائیدہ بچی کو بھگوان قرار دے دیا

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
دوران حمل ہونے والی جینیاتی پیچیدگیوں کے باعث بچی کی صورت عام انسانوں سے مختلف ہے، ڈاکٹرز

دوران حمل ہونے والی جینیاتی پیچیدگیوں کے باعث بچی کی صورت عام انسانوں سے مختلف ہے، ڈاکٹرز

علی گڑھ: اتر پردیش میں عجیب الخلقت بچی کی پیدائش ہوئی جسے مقامی ہندوؤں نے اپنے دیوتا گنیش کا اوتار مانتے ہوئے بھگوان قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ اتر پردیش کے شہرعلی گڑھ میں ایک عجیب الخلقت بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا ہے، بچی کا چہرا عام انسانوں کی طرح نہیں اور اس کے چہرے پر گوشت کا لوتھڑا موجود ہے جو سونڈ نما نظر آرہا ہے، بچی کو مقامی لوگوں نے سونڈ کی وجہ سے اپنے دیوتا شری گنیش کا اوتار قرار دیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہےکہ دیوتا گنیش کی بھی سونڈ موجود تھی اس لیے یہ بچی ان کے نزدیک بھگوان کا درجہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دوران حمل ہونے والی جینیاتی پیچیدگیوں کے باعث بچی کی صورت عام انسانوں سے مختلف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔