مائیکل کلارک بھی عمران خان کے نقش قدم پر

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
کلارک عمران خان کے دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ فاتح کے طور پر کیا. فوٹو: اے ایف پی

کلارک عمران خان کے دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ فاتح کے طور پر کیا. فوٹو: اے ایف پی

میلبورن: عمران خان کے بعد مائیکل کلارک کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ فاتح کی صورت میں کیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا فائنل نہ صرف آسٹریلیا کے لئے اچھی یادیں چھوڑ گیا بلکہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر مائیکل کلارک نے کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں اپنا نام درج کرا دیا۔ مائیکل کلارک نے اپنے آخری میچ میں ففٹی اسکور کر کے جیت کا مزہ بھی دوبالا کیا۔

مائیکل کلارک سے قبل پاکستان کے کپتان عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔