ایکشن اسٹار جیکی چن بھی عامر خان کے مداح نکلے

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
’’تھری ایڈیٹس‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے،جیکی چن  فوٹو: فائل

’’تھری ایڈیٹس‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے،جیکی چن فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان کے مداحوں میں ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار جیکی چن بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ میں عامر خان کی اداکاری نے انہیں بہت متاثر کیا، وہ بہت کم بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں تاہم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے اور یہ فلم دیکھ کر وہ عامر خان کی اداکاری کے قائل ہوگئے ہیں۔ جیکی چن نے بتایا کہ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کو ہانگ کانگ میں بھی بہت پذیرائی ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔