ایکسپریس میڈیا گروپ نے ورلڈکپ کی کوریج میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
ورلڈکپ کی سب سے بڑی کوریج کا واحد ثبوت یہ ہے کہ ویب سائٹ پر پوچھے جانے والے سوال پر روزانہ ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہارکیا فوٹو:اے ایف پی

ورلڈکپ کی سب سے بڑی کوریج کا واحد ثبوت یہ ہے کہ ویب سائٹ پر پوچھے جانے والے سوال پر روزانہ ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہارکیا فوٹو:اے ایف پی

ورلڈ کپ 2015 تو آسٹریلیا کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا لیکن پاکستان میں ورلڈ کپ کی سب سے بڑی کوریج ایکسپریس میڈیا گروپ نے دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جہاں ایکسپریس نیوز اورروزنامہ ایکسپریس  پر تجزیوں، تبصروں اور ورلڈکپ سے جڑی خبریں شہہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں وہیں آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملکی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کی اتنی بڑی کوریج کی گئی۔ ایکسپریس ڈاٹ پی کے نے جہاں ویب سائٹ پر ورلڈکپ میچز سے جڑی ہر خبراپنے یوزرز تک پہچائی وہیں ورلڈکپ کی خصوصی کوریج کے لئے علیحدہ سے ورلڈکپ ویب سائٹ بھی لانچ کی جس میں خبروں کے علاوہ فیچرز، انٹرویوز، بلاگ، اور ویڈیوز کا ذخیرہ شامل کیا جس سے صارفین لمحہ بہ لمحہ باخبر رہتے رہے۔

ایکسپریس ڈاٹ پی کے کے نمایاں یوزرز نے فیچرز سیکشن میں اپنی دلچسپی کا بھرپور اظہارکیا جہاں کرکٹ کی 40 سالہ تاریخ پرفیچرز لکھے گئے جس میں 1975 میں ہونے والے پہلے ورلڈ کپ سے لے کر 2015 تک کے سفر کو فیچرز کا حصہ بنایا گیا جب کہ ورلڈکپ میگا ایونٹ میں ہونے والے دلچسپ واقعات اورحادثات پرمبنی فیچرز کو بھی شائقین کرکٹ نے بے حد سراہا۔

ورلڈکپ کی سب سے بڑی کوریج کا واحد ثبوت یہ ہے کہ ویب سائٹ پر پوچھے جانے والے سوال پر روزانہ ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہارکرتے ،عوام کے ایکسپریس ڈاٹ پی کے سے جڑے مضبوط تعلق کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ہر موزوں رائے کو اہمیت دیتے ہوئے اسے اپنی پالیسی کا حصہ بھی بنایا۔ ایکسپریس کی جانب سے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ کا بھی آغاز کیا گیا جس میں ایک آسان سوال کا درست جواب دینے پرخوش نصیب افراد کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ایکسپریس ڈاٹ پی کے کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے صارفین کو ورلڈکپ میچز سے جوڑے رکھا اور ہر میچ کی دی لائیو اپ ڈیٹ جس میں میچ سے جڑی ہر خبر کے خوبصورت پوسٹ کے ساتھ ویڈیوزاور تصاویربھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ نے عزم کر رکھا ہے کہ عوام کی دلچسپی کے لئے کسی بھی ایونٹ کی بھرپور کوریج کے لئے جدید ٹیکنالونی سمیت تمام تروسائل کا استعمال کیا جائے گا اور پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا کے صارفین کو ہر لمحے سے آگاہ کیا جاتا رہے گا کیوں کہ ہم رکھتے ہیں ” ہر خبر پر نظر” ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔