اداکارہ ماورا حسین بھی بالی ووڈ فلم کیلئے ممبئی جا پہنچیں

کلچرل رپورٹر  پير 30 مارچ 2015
ماورا کو بالی ووڈ سے دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئی ہیں، ذرائع۔  فوٹو: فائل

ماورا کو بالی ووڈ سے دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: ماورا حسین بھی بالی ووڈ فلم کے لئے ممبئی جاپہنچیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی فنکاروں فواد خان، عمائمہ ملک، ماہرہ خان، سارہ لورین، عمران عباس کی بالی ووڈ میں اڑان کو دیکھتے ہوئے ماڈل و اداکارہ ماورا حسین 26 مارچ کو کراچی سے ممبئی پہنچ چکی ہیں۔

اداکارہ نے تصدیق کے لئے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ ممبئی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں جہاز میں بیٹھا۔ ان کا ٹکٹ اور پاسپورٹ پھر گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماورا کو بالی ووڈ سے دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئی ہیں جہاں ان کے علاوہ دیگر بالی ووڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ماورا حسین کی بہن عروہ حسین بھی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ہیں جن کی ایک فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ ہوچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔